چین کے مرکزی بینک کی طرف سے جنوری میں 4.5 ارب یوان مالیت کے غیر ملکی زرمبادلہ کی خریدا ری

پیر 19 فروری 2018 14:07

چین کے مرکزی بینک کی طرف سے جنوری میں 4.5 ارب یوان مالیت کے غیر ملکی زرمبادلہ ..
بیجنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2018ء) چین کے مرکزی بینک نے کہا ہے کہ اس نے جنوری کے دوران 4.5 ارب یوان (710.08 ملین ڈالر) مالیت کا غیر ملکی زرمبادلہ خریدا جو اکتوبر 2015 ء کے بعد غیر ملکی زرمبادلہ کی سب سے زیادہ خریداری ہے جس کا مقصد زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کو مستحکم رکھنا ہے۔

(جاری ہے)

بینک کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق جنوری کے دوران 4.5 ارب یوان مالیت کا غیر ملکی زرمبادلہ خریدا گیا جبکہ دسمبر 2017 ء کے دوران غیر ملکی زرمبادلہ کی بینک سے فروخت نسبتا کم (36.32) ارب یوان رہی تھی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس عمل کا مقصد غیر ملکی زر مبادلہ کے سرکاری ذخائر کو بڑھانا اور ان کی فروخت کو نسبتا کم کرنا ہے۔جنوری کے دوران ڈالر کے مقابلے میں ین کی شرح تبادلہ میں 3.5 فیصد اضافہ ہوا جو 1994ء کے بعد سب سے زیادہ اضافہ ہے۔

متعلقہ عنوان :