جرمن انشورنس کمپنی ایلینز کا نئے کول پاور پلانٹس کی انشورنس نہ کرنے پر غور

پیر 19 فروری 2018 14:07

جرمن انشورنس کمپنی ایلینز کا نئے کول پاور پلانٹس کی انشورنس نہ کرنے ..
برلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2018ء) جرمنی کی انشورنس کمپنی ’’ ایلینز‘‘ نے کہا ہے کہ وہ مستقبل میں کوئلے سے بجلی پیدا کرنے والے پلانٹس کی انشورنس نہ کرنے پر غور کررہی ہے تاہم جاری منصوبوں کی انشورنس کا عمل جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

کمپنی کی جانب سے حال ہی میں جاری رپورٹ کے مطابق 2017 ء کی آخری سہ ماہی کے دوران اس کے خالص منافع میں 22 فیصد کمی ہوئی، حکام اس بات پر غور کررہے ہیں کی ماحول دوست اداروں کے مطالبات پر قائم رہتے ہوئے کمپنی کو زیادہ سے زیادہ منافع بخش کیسے بنایا جا سکتا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اکتوبر سے دسمبر 2017 ء کے دوران اس کا خالص منافع 1.43 ارب یورو (1.79 ارب ڈالر) رہا ، ماہرین نے منافع 1.587 ارب یورو رہنے کی پیش گوئی کی تھی۔کمپنی کی خاتون ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کول پاور پلانٹس میں سرمایہ کاری کا عمل 2015 ء میں شروع کیا گیا تھا جسے فی الحال جاری رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :