لودھراں میں پی ٹی آئی کی شکست بڑا دھچکا ہے ،ْ شیخ رشید احمد

ناکامی پر سوچنے کی ضرورت ہے ،ْ دیکھنا ہوگا کہاں کہاں غلطیاں ہوئی ہیں ،ْ سربراہ عوامی مسلم لیگ

پیر 19 فروری 2018 14:07

لودھراں میں پی ٹی آئی کی شکست بڑا دھچکا ہے ،ْ شیخ رشید احمد
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2018ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ لودھراں میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 154 کے ضمنی انتخاب کے نتائج کو دیکھ کر انہیں بہت بڑا دھجکا لگا ہے۔ایک انٹرویو میں شیخ رشیدا حمد نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف نے کوشش بہت کی، مگر پھر بھی کچھ چیزوں میں ایسی کمی تھی جس کی وجہ سے کامیابی نہ مل سکی۔

انہوں نے کہا کہ میں اس بات کا اعتراف کرتا ہوں کہ لودھراں کے تنائج نے مجھے بہت مایوس کیا اور اگر اتنی جدوجہد کے بعد لوگوں کو چور پسند ہیں اور ہم کچھ نہیں کہہ سکتے کیونکہ یہ عوام کا اپنا فیصلہ ہے۔اس سوال پر کہ لودھراں کے ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کی شکست کے بعد خود آپ کی جانب سے چیئرمین عمران خان کو کوئی نئی حکمتِ عملی دی گئی ہے تاکہ عام انتخابات میں کامیابی مل سکی تو ان کا کہنا تھا کہ اس ناکامی پر سوچنے کی ضرورت ہے اور دیکھنا ہوگا کہ کہاں کہاں غلطیاں ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ وہ چیئرمین عمران خان سے ملاقات کرکے انہیں اس حوالے سے چند مشورے بھی دینا چاہتے ہیں اور ان سے ملاقات ہوگی تو اس پر ضرور بات کریں گے۔شیخ رشید نے کہاکہ میری جماعت بہت چھوٹی سی ہے اور عمران خان ایک بڑی جماعت کے سربراہ ہیں اس لیے کچھ فیصلے تو وہ میری رائے سے کرسکتے ہیں مگر بڑے فیصلوں میں انہیں اپنی پارٹی کی مشاورت کرنی پڑتی ہے۔انہوں نے کہا کہ میں اس بات کو بھی تسلیم کرتا ہوں لودھراں کا ضمنی انتخاب موجودہ سیاسی تناضر میں کافی اہمیت کا حامل تھا جبکہ جو نتیجہ آیا وہ اس سے کہیں زیادہ پریشان کن تھا۔

متعلقہ عنوان :