باجوڑ ایجنسی ،ْفورسز پر حملے کی کوشش ناکام ،ْ

دوخود کش حملہ آور مارے گئے سیکیورٹی کی بڑی تعداد نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ،ْ سرچ آپریشن شروع کردیا

پیر 19 فروری 2018 14:07

باجوڑ ایجنسی ،ْفورسز پر حملے کی کوشش ناکام ،ْ
باجوڑ ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2018ء) فاٹا کی باجوڑ ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز پر حملے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 2 حملہ آوروں کو ہلاک کردیا گیا۔میڈیا رپوٹر کے مطابق باجوڑ ایجنسی کی تحصیل ماموند میں گٹکی کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز پر حملے کی کوشش کی گئی ،ْ جسے جوانوں نے ناکام بنادیا۔

(جاری ہے)

پولیٹیکل انتظامیہ کے ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز معمول کے گشت پر تھیں کہ جب خود کش حملہ آوروں نے ان پر حملہ کرنے کی کوشش کی جبکہ ایک حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔

اس دوران سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے دوسرا خودکش حملہ آور ہلاک ہوگیا، تاہم ابھی تک اس واقعہ میں کسی سیکیورٹی اہلکار کے جاں بحق ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔دوسری جانب واقعہ کے فوری بعد سیکیورٹی کی بڑی تعداد نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور سرچ آپریشن شروع کردیا۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھی باجوڑ ایجنسی میں ریموٹ کنٹرل دھماکا کیا گیا تھا جس میں امن کمیٹی کے رکن جاں بحق ہوگیا تھا۔

متعلقہ عنوان :