Live Updates

عمران خان سچ بول دیتے، چھپانے والی کیا بات تھی ،ْطلال چوہدری

کسی کی قسمت میں تین مرتبہ وزارت عظمیٰ کی شیروانی تھی ،ْ کسی کی قسمت میں شادی کی تین شیروانیاں تھیں ،ْ رد عمل

پیر 19 فروری 2018 14:07

عمران خان سچ بول دیتے، چھپانے والی کیا بات تھی ،ْطلال چوہدری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ خان صاحب شادی پر سچ بول دیتے ،ْ اچھا کام کیا تھا، چھپانے والی یا جھوٹ بولنے والی کیا بات تھی۔

(جاری ہے)

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی تیسری شادی کی تصدیق کے بعدطلال چوہدری نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ کسی کی قسمت میں تین مرتبہ وزارت عظمیٰ کی شیروانی تھی اور کسی کی قسمت میں شادی کی تین شیروانیاں تھیں۔انہوںنے کہا کہ عمران خان نے کسی کا گھر توڑنے کے بعد اپنا گھر بسالیا، انہیں اپنی عمر کا خیال کرنا چاہیے تھا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :