نواز شریف ایک زمانے میں رنگیلا کے ساتھ ایکٹنگ کرنے کا چانس مانگتے تھے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 19 فروری 2018 13:32

نواز شریف ایک زمانے میں رنگیلا کے ساتھ ایکٹنگ کرنے کا چانس مانگتے تھے
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19فروری 2018ء) عائشہ گلا لئی کاکہنا ہے کہ نواز شریف ایک زمانے میں رنگیلا کے ساتھ ایکٹنگ کرنے کا چانس مانگتے تھے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی منحرف رہنما عائشہ گلا لئی نے اپنی توپوں کا رخ اب نواز شریف کی طرف کر لیا ہے۔عائشہ گلا لئی کا نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں مریم نواز اور بلاول بھٹو سے بلکل بھی متاثر نہیں ہوں کیونکہ یہ لوگ منہ میں سونے کا چمچ لے کر پیدا ہوئے ہیں۔

عائشہ گلا لئی کا کہنا تھا کہ نواز شریف رونی صورت بنا کر کہتے ہیں کہ مجھے کیوں نکالا لیکن مجھے اس بات کا علم ہے کہ ایک زمانے میں نواز شریف رنگیلا کے ساتھ ایکٹنگ کرنے کا چانس مانگتے تھے اور اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ یہ بہت اچھے ایکٹر ہیں۔

(جاری ہے)

عائشہ گلا لئی کا کہنا تھا کہ نواز شریف جہاز سے نکلتے ہیں اور پھر عوام کی ہمدردی حاصل کرنے کے لئے کہتے ہیں کہ مجھے کیوں نکالا۔

یاد رہے کہ عائشہ گلا لئی اس پہلے عمران خان پر غیر اخلاقی پیغامات بھیجنے کا الزام لگاچکی ہیں۔اور اب عائشہ گلا لئی نے کچھ روز سے نواز شریف اور ن لیگ کو بھی تنقید کا نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے۔اور نواز شریف کو ایک ایکٹر قرار دیا ۔عائشہ گلا لئی اس سے پہلے ن لیگ پر یہ بھی الزام لگا چکی ہیں کہ ن لیگ والوں نے مجھے فوج کے خلاف بولنے پر اکسایا۔

متعلقہ عنوان :