میرپور پولیس کی کارروائی، منشیات فروش گرفتار، ہیروئن برآمد

پیر 19 فروری 2018 14:03

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2018ء) میرپور پولیس نے منشیات فروش گرفتار کر کے اعلیٰ کوالٹی کی ہیروئن برآمد کر لی۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق ڈی پی او سید اشفاق انور کی ہدایت پر ایس ایچ او میرپور سردار محمد رفیق نے منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے کاکول اسپدار کی مشہور منشیات فروش تسلیم بی بی عرف سپنا کو پھر گرفتار کر کے اعلیٰ کوالٹی کی 155 گرام ہیروئن برآمد کر لی۔ ملزمہ سپنا کے خلاف تھانہ میرپور میں مقدمہ درج کر کے تفتیش نے شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :