بانڈہ دلازاک میں پانی کی قلت کے خلاف مکینوں کا احتجاجی مظاہرہ

پیر 19 فروری 2018 14:03

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2018ء) ایبٹ آباد کے نواحی علاقہ بانڈہ دلازاک میں پانی کی قلت کے خلاف مکینوں نے خواتین کے ہمراہ صوبائی وزیر ہائیر ایجوکیشن مشتاق احمد غنی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن کے حلقہ کی عوام ایک ماہ سے پینے کے پانی کی بوند بوند ترس گئی ہے۔ یونین کونسل شیخ البانڈی کے علاقہ بانڈہ دلازاک کے محلہ اوچھاڑا کی عوام نے احتجاج کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ علاقہ مکین گذشتہ تین سال سے پینے کے صاف پانی، صفائی کے ناقص انتظام اور بے شمار دیگر مسائل سے دوچار ہیں، پینے کا پانی نہ ہونے کے باعث انہیں شدید مشکلات کا سامنا ہے، ان کی مائیں، بہنیں و بیٹیاں دور دراز سے سر پر گھڑے رکھ کر پانی لانے پر مجبورہیں۔

منتخب نمائندگان سمیت علاقہ کے ضلع ممبر وسیم خان، تحصیل ممبر ملک سعید و محکمہ واسا کے چیئرمین اور پبلک ہیلتھ کے افسران کو بارہا آگاہ کیا، ہمیں پانی و صفائی کا شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، وہ ایک ہفتہ کا ٹائم مانگ کر سالہا سال پھر نظر نہیں آتے۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز بانڈہ دلازاک محکمہ اوچھاڑہ کی خواتین و مرد نے صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن مشتاق احمد غنی محکمہ واسا کے چیئرمین اور ضلع ممبر وسیم خان اور تحصیل ممبر ملک سعید ممبر کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے فوری مطالبہ کیا ہے کہ علاقہ مکینوں کو جلد از جلد پانی فراہم کریں ورنہ ان کے خلاف شاہراہ ریشم بلاک کر کے احتجاج کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :