سرن ویلی میں صحت کی ناکافی سہولیات حکومت اور منتخب رکن صوبائی اسمبلی کی نااہلی ہے، سردار محمد یوسف

پیر 19 فروری 2018 13:56

سرن ویلی میں صحت کی ناکافی سہولیات حکومت اور منتخب رکن صوبائی اسمبلی ..
مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2018ء) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ سرن ویلی میں صحت کی ناکافی سہولیات حکومت اور منتخب رکن صوبائی اسمبلی کی نااہلی کا نتیجہ ہے۔ وہ گذشتہ روز ضلع ناظم مانسہرہ سید غلام کے ہمراہ جبوڑی میں سعودی عرب کی امداد سے تعمیر کردہ ہسپتال کے دورہ کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ڈسپنسری سے بی ایچ یو کی اپ گریڈیشن کے معاملہ پر مقامی لوگوں سے بات چیت بھی کی۔ سردار محمود یوسف نے کہا کہ صحت کی سہولیات فراہم نہ کرنا صوبائی حکومت کی نااہلی ہے، سعودی حکومت کی جانب سے تعمیر کردہ ہسپتال میں موجود سٹاف سے ہسپتال میں موجود سہولیات سے متعلق وفاقی وزیر نے پوچھ گچھ بھی کی۔ وہاں پر موجود مقامی لوگوں نے رکن صوبائی اسمبلی وجہیہ الزمان خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایم پی اے کی نااہلی کی وجہ سے گذشتہ تین چار سالوں سے ڈسپنسری سے بی ایچ یو کی اپ گریڈیشن کا معاملہ فائلوں میں دب کر رہ گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :