پولیس نے بٹگرام سے 12 سالہ بچی کو اغواء کرنے والے ملزم کو بنوں سے گرفتار کر لیا

پیر 19 فروری 2018 13:56

پولیس نے بٹگرام سے 12 سالہ بچی کو اغواء کرنے والے ملزم کو بنوں سے گرفتار ..
بٹگرام۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2018ء) پولیس نے بٹگرام سے 12 سالہ بچی کو اغواء کرنے والے ملزم کو بنوں سے گرفتار کر لیا، مغویہ بچی کو ملزم کے چنگل سے بازیاب کرا لیا گیا، بٹگرام پولیس نے جواں مردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملزم کو بنوں کے علاقہ سداخیل ڈومیل سے گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 12 فروری کو ضلع بٹگرام کے نواحی علاقہ بٹگرام قلاح سے دن دیہاڑے ملزم فیروز خان ولد رسول جان نے 12 سالہ معصوم بچی افشاں بی بی کو اغواء کیا تھا، ملزم نے بنوں کے علاقہ سدا خیل ڈومیل میں پناہ لی تھی۔

بٹگرام پولیس کے اے ایس آئی نیاز محمد کی سربراہی میں خیال محمد ایچ سی، احسان ایف سی اور خالد ایف سی نے اطلاع پر بنوں کے علاقہ سداخیل میں ملزم کی رہائش گاہ پر چھاپہ مار کر مغویہ کو بازیاب جبکہ ملزم کو گرفتار کر کے بند سب جیل بنوں بھیج دیا۔ بچی کو صحیح سلامت اس کے والدین کے سپرد کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :