خیبر پختونخوا حکومت مانسہرہ تا بٹگرام سی پیک متاثرین مکانات اراضی باغات کے جائز معاوضوں کیلئے حرکت میں آ گئی

پیر 19 فروری 2018 13:56

خیبر پختونخوا حکومت مانسہرہ تا بٹگرام سی پیک متاثرین مکانات اراضی ..
مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2018ء) خیبر پختونخوا حکومت مانسہرہ تا بٹگرام اقتصادی راہداری کے متاثرین مکانات اراضی باغات کے جائز معاوضوں کیلئے حرکت میں آ گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے اراضی اور مکانات کے دوبارہ سروے کیلئے چٹھی ارسال کر دی۔ جن علاقوں سے سی پیک گذ رہی ہے ان علاقوں میں متاثرین کو مکانات کا انتہائی کم معاوضہ دیا جا رہا تھا جس کی وجہ سے متاثرین غریب ہونے کے ناطے سخت پریشانی میں مبتلا تھے جنہوں نے کئی ہفتہ قبل رکن صوبائی اسمبلی اور چیئرمین ڈیڈک کمیٹی وجیہہ الزمان خان کو اپنے مسئلہ سے آگاہ کیا تھا۔

(جاری ہے)

وجیہہ الزمان خان نے اسمبلی فلور پر بات اٹھا کر متاثرین مانسہرہ اچھڑیاں، شنکیاری اور بٹل کے مالکان مکانات کے حق کیلئے اچھا کارنامہ سرانجام دیا ہے جس سے متاثرین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے، اب انہیں جائز معاوضہ ملے گا۔ بٹگرام کے منتخب نمائندوں نے اپنے متاثرین کے حقوق کیلئے آواز اٹھائی اور متاثرین کو 1600 روپے فٹ کے حساب سے معاوضہ دلوایا مگر ضلع مانسہرہ سے تعلق رکھنے والے منتخب نمائندوں کی عدم دلچسپی کے باعث یہاں متاثرین کو کم معاوضہ پر ٹرخانے کی کوشش کی جا رہی تھی حالانکہ ضلع مانسہرہ کی اراضی بٹگرام کی نسبت قیمتی اور مہنگی ہے۔

متعلقہ عنوان :