ڈائریکٹر جنرل نیب خیبر پختونخوا 22 فر وری کو عوامی شکایات سنیں گے

پیر 19 فروری 2018 13:56

ڈائریکٹر جنرل نیب خیبر پختونخوا 22 فر وری کو عوامی شکایات سنیں گے
ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2018ء) ڈائریکٹر جنرل نیب خیبر پختونخوا 22 فر وری کو براہ راست عوامی شکایات سنیں گے، کمپلینٹ سکروٹنی کمیٹی کے تمام ممبران بھی ہمراہ ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق نیب خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ چیئرمین قومی احتساب بیورو جسٹس (ر) جاوید اقبال کی ہدایت پر صوبائی ڈائریکٹر جنرل نیب خیبر پختونخوا فرمان الله خان 22 فروری بروز جمعرات نیب آفس حیات آباد پشاور میں براہ راست عوامی شکایات سنیں گے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کمپلینٹ سکروٹنی کمیٹی کے تمام ممبران بھی ان کے ہمراہ ہوں گے لہذا عوام سرکاری خزانہ کو نقصان پہنچانے والوں، منافع کا لالچ دیکر رقم خرد برد کرنے والوں، بیرون ملک لے جانے کا جھانسہ دیکر لوٹنے والوں یا پلاٹ دینے کے نام پر دھوکہ دھی کرنے والوں، سرکاری کام کیلئے رشوت طلب کرنے والوں اور دھوکہ دھی سے قرض دلوانے والوں سمیت دیگر شکایات سنیں گے۔ شکایت کنندہ اپنی شکایت تحریری شکل میں ہمراہ شناختی کارڈ کی کاپی اور ابتدائی ثبوتوں کے ساتھ نیب آ فس تشریف لائیں۔

متعلقہ عنوان :