توہین عدالت کیس; سپریم کورٹ نے دانیال عزیز کو شوکاز نوٹس جاری کردیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 19 فروری 2018 13:24

توہین عدالت کیس; سپریم کورٹ نے دانیال عزیز کو شوکاز نوٹس جاری کردیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 فروری 2018ء) : توہین عدالت کیس میں سپریم کورٹ نے دانیال عزیز کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق توہین عدالت کیس کی سماعت جسٹس عظمت سعید شیخ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔

(جاری ہے)

سماعت کے دوران دانیال وزیز کے وکیل علی رضا ایڈووکیٹ موجود تھے۔ سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ دانیال عزیز بادی النظر میں توہین عدالت کے مرتکب ہوئے ۔ عدالت نے اٹارنی جنرل اشتراوصاف کو دانیال عزیز کے توہین عدالت کیس میں استغاثہ مقرر کرتے ہوئے دانیال عزیز کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔ عدالت نے دانیال عزیز کو جمعہ تک جواب جمع کروانے کا حکم بھی دیا۔