کینیڈا کے وزیراعظم اپنے چھ روزہ طویل دورے پربھارت پہنچ گئے

ْٹروڈونے دورے کا آغاز تاریخی تاج محل کا دورہ کرکے کیا،بھارتی وزریراعظم سے کل ملاقات ہوگی

پیر 19 فروری 2018 13:40

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2018ء) کینیڈین وزیراعظم جسٹِن ٹروڈو نے بھارت کا ایک ہفتے کا طویل دورہ شروع کر دیا ،بھارتی وزریراعظم مودی سے کل(بدھ کو )ملاقات کریں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارت اور کینیڈا کے وزرائے اعظموں کی ملاقاتوں میں سیاسی و اقتصادی روابط کو مزید مضبوط بنانے کو اہمیت حاصل رہے گی۔ اس دوران دونوں ممالک سرمایہ کاری، توانائی، دفاع اور سکیورٹی کے معاملات پر بھی توجہ مرکوز کریں گے۔ ٹروڈو اور ان کے خاندان کے افراد نے اپنے دورے کی ابتدا تاج محل کو دیکھنے سے کی۔ تاج محل کی یادگار نئی دہلی کے قریبی شہر آگرہ میں واقع ہے۔ ٹروڈو کل سترہ فروری کی شام بھارت پہنچے تھے۔

متعلقہ عنوان :