پاکستان کو دہشت گردوں کی واچ لسٹ میں ڈالنے سے کچھ حاصل نہیں گا،امریکی تھنک ٹینک

امریکا پاکستان کو اپنی پالیسی میں تبدیلی کے لیے مجبور نہیں کر سکتا اور نا ہی فغانستان میں اہداف حاصل کرسکے گا،رپورٹ

پیر 19 فروری 2018 13:40

پاکستان کو دہشت گردوں کی واچ لسٹ میں ڈالنے سے کچھ حاصل نہیں گا،امریکی ..
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2018ء) امریکا کی جانب سے پاکستان کو دہشت گردوں سے تعاون کی واچ لسٹ میں شامل کرنے کی تجویز کو امریکی تھنک ٹینک ووڈ روولسن نے یکسر مسترد کردیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق تھنک ٹینک میں شامل تین ماہرین نے واضح کہا کہ پاکستان کو دہشت گرد وں کی فہرست میں شامل کرنے سے امریکا کی پریشانیوں میں تنزلی نہیں آئے گی ایسا کرنے سے امریکا پاکستان کو اپنی پالیسی میں تبدیلی کے لیے مجبور نہیں کر سکتا اور نا ہی امریکا افغانستان میں اپنے ممکنہ مقاصد کے حصول میں کامیاب ہو سکے گا۔

واشنگٹن میں اسکول آف پبلک افئیر کے اسسٹنٹ پروفیسر اسٹیفن ٹینکل نے تجزیہ پیش کیا کہ پاکستان کو دہشت گردوں کا سہولت کار قرار دینا انتہائی خطرناک ہے اور اس طرز عمل سے خطے میں پیدا کردہ امریکی صورتحال کے خاتمے کی گنجائش ختم ہو جائے گی۔

(جاری ہے)

اسٹیفن ٹینکل نے امریکا کی جانب سے پاکستان کی عسکری امداد روکنے سے اختلاف کرتے ہوئے کہا کہ امداد روکنے سے امریکا انتہائی مخالف سمت کھڑا ہو جائے گا اور پھر جب امریکا کو دوبارہ پاکستان سے رابطہ کرنے کی ضرورت پڑے گی تب اس کے لیے پریشانی دگنی ہوں گی۔

اسٹیفن ٹینکل نے ساتھ ہی واضح کیا کہ امریکا کو ہر صورت میں پاکستان کی مدد درکار ہو گی۔اسسٹنٹ پروفیسر اسٹیفن ٹینکل نے تجویز دی کہ نئی پابندی ضرور عائد کی جائیں لیکن ان کا تعلق حقائق پر مبنی ہوں اور ان پر عملدرآمد بھی کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :