اسمارٹ فونز کی فلیش لائٹ سے جاسوسی کا انکشاف

ٹاپ ٹین فلیش لائٹس جو گوگل اسٹور سے ڈائون لوڈ کی جاتی ہیں وہ جاسوسی کے لئے استعمال کی جارہی ہیں، ماہرین

پیر 19 فروری 2018 13:35

اسمارٹ فونز کی فلیش لائٹ سے جاسوسی کا انکشاف
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2018ء) اسمارٹ فونز کی فلیش لائٹ کروڑوں لوگوں کی جاسوسی کے ساتھ ساتھ ان کی ذاتی معلومات، ویڈیوز اور بنک اکائونٹس کریمنلز کے ہاتھوں میں دینے کا باعث بننے لگیں۔

(جاری ہے)

سائبر سیکیورٹی ماہرمیلیف اسکائی کے مطابق اب تک 50 کروڑ افراد دنیا بھر میں اس کا شکار ہوچکے ہیں۔ ٹاپ ٹین فلیش لائٹس جو گوگل اسٹور سے ڈائون لوڈ کی جاتی ہیں وہ جاسوسی کے لئے استعمال کی جارہی ہیں۔ چین، روس اور بھارت میں یہ معلومات جا رہی ہیں جس سے سائبر کرائم میں اضافہ ہو رہا ہے۔انہوں نے صارفین کو مشورہ دیا کہ وہ فون کو ری سیٹ کریں اور پرائیویسی فلیش لائٹس استعمال کریں۔

متعلقہ عنوان :