زینب قتل کیس کے مجرم عمران کو سرعام پھانسی دینے کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی

قانون میں ترمیم کی ضرورت نہیں ، پنجاب حکومت سیکشن 22 کے تحت مجرم عمران کو سرعام پھانسی دے سکتی ہے ‘ موقف

پیر 19 فروری 2018 13:35

زینب قتل کیس کے مجرم عمران کو سرعام پھانسی دینے کیلئے ہائیکورٹ میں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2018ء) لاہور ہائیکورٹ میں زینب قتل کیس کے مجرم عمران کو سرعام پھانسی دینے کے لیے درخواست دائر کر دی گئی۔

(جاری ہے)

درخواست ایڈووکیٹ اشتیاق چوہدری کی جانب سے دائر کی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ مجرم عمران کو پھانسی دینے کے لیے قانون میں ترمیم کی ضرورت نہیں ، پنجاب حکومت سیکشن 22 کے تحت مجرم عمران کو سرعام پھانسی دے سکتی ہے ، مجرم عمران کو اسی جگہ پھانسی دی جائے جہاں سے زینب کی لاش ملی۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت پنجاب حکومت کو سیکشن 22 پر عمل درآمد کا حکم جاری کرے۔

متعلقہ عنوان :