نواز شریف اور مریم نواز کیخلاف توہین عدالت کی متفرق درخواست پر پیمرا افسر عدلیہ مخالف تقاریر کے ریکارڈ سمیت طلب

پیر 19 فروری 2018 13:35

نواز شریف اور مریم نواز کیخلاف توہین عدالت کی متفرق درخواست پر پیمرا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کی متفرق درخواست پر پیمرا افسر کو عدلیہ مخالف تقاریر کے ریکارڈ سمیت طلب کرلیا۔لاہور ہائیکورٹ میں مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کی متفرق درخواست کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ نواز شریف اور مریم نواز اپنے بیانات اور جلسوں میں کی جانے والی عدلیہ مخالف تقاریر کے دوران مسلسل توہین عدالت کے مرتکب ہو رہے ہیں، دونوں سیاستدان پانامہ فیصلے کی آڑ میں اداروں کی تضحیک کر رہے ہیں، عدلیہ مخالف تقاریر پر پیمرا اپنی قانونی ذمہ داری پوری کرنے پر ناکام رہا، عدالت نواز شریف اور مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائے۔جس پر عدالت نے میڈیا کے نگراں ادارے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا)کے متعلقہ ذمہ دار افسر کو ریکارڈ سمیت 23 فروری کو طلب کرلیا۔