حمزہ شہباز سے اختلافات کی خبروں پر مریم نوازکا رد عمل

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 19 فروری 2018 13:02

حمزہ شہباز سے اختلافات کی خبروں پر مریم نوازکا رد عمل
شیخوپورہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19فروری 2018ء)حمزہ شہباز سے اختلافات کی خبروں پر مریم نوازکا رد عمل سامنے آ گیا۔تفصیلات کے مطابق نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز سے گزشتہ روز ہونے والے جلسے میں معروف اینکر منصور علی خان نے انٹرویو لیا۔انٹرویو میں جب اینکر نے مریم نواز سے سوال کیا کہ  ہم نے آپ کو اور حمزہ شہباز شریف کو لودھراں میں اکھٹے دیکھا تو کیا آپ کی حمزہ شہباز سے دوستی ہو گئی ہے اس کو جواب دیتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ میری دوستی حمزہ شہباز سے اس وقت سے ہے جب میں دو سال کی تھی اور وہ ایک سال کے تھے۔

او ر یہ دوستی کبھی نہیں ٹوٹی اور انشاء اللہ یہ دوستی ہمیشہ رہے گی۔جس کے بعد اینکر نے سوال کیا کہ آپ دونوں کے آپس میں اختلافات سے متعلق تو حمزہ شہباز خود بھی اعتراف کر چکے ہیں۔

(جاری ہے)

تو مریم نواز نے جواب دیا کہ ہمارے آپس میں کوئی اختلافات نہیں ہیں البتہ انسان کے نظریات میں فرق ہو سکتا ہے۔لیکن ہمارے نظریات سے متعلق تو لوگوں کو چالیس سال سے پتہ ہے۔اور ہمارے نظریات کبھی خاندانی اختلاف میں نہیں بدلے۔ جو لوگ اس بات کی امید لگا کے بیٹھے تھے کہ حمزہ اور میرے درمیان اختلاف بڑھیں گے۔میری ہمدردیاں ان کے ساتھ ہیں۔یاد رہے کہ مریم نواز اور شہباز شریف کے درمیان اختلافات کی خبریں اکثر میڈیا پر آتی رہتی ہیں لیکن مریم نواز نے اس بات سے انکار کیا ہے۔