الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ (ن) کے خلاف پارٹی فنڈنگ کیس کی سماعت 27 فروری، پیپلز پارٹی کے خلاف 6 مارچ تک ملتوی کر دی

پیر 19 فروری 2018 13:14

الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ (ن) کے خلاف پارٹی فنڈنگ کیس کی سماعت 27 فروری، ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2018ء) الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ (ن) کے خلاف پارٹی فنڈنگ کیس کی سماعت 27 فروری جبکہ پیپلز پارٹی کے خلاف 6 مارچ تک ملتوی کر دی۔ پیر کو چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار محمد رضا کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ن) کی جانب سے ان کے وکیل سپریم کورٹ میں مصروفیت کی وجہ سے پیش نہ ہو سکے جبکہ مسلم لیگ کی جانب سے کیس کی سماعت جمعرات تک ملتوی کرنے کی استدعا کی گئی۔ تحریک انصاف کی جانب سے فیصل چوہدری پیش ہوئے جنہوں نے استدعا کی کہ پٹیشن کو منظور کرتے ہوئے دونوں وکلاء کو بلایا جائے۔ بعدازاں چیف الیکشن کمشنر نے مسلم لیگ (ن) کے خلاف کیس کی سماعت 27 فروری جبکہ پیپلز پارٹی کے خلاف 6 مارچ تک ملتوی کر دی۔