ساجد نادیاوالا نے فلم ’’باغی‘‘ سلسلے کی تیسری فلم ’’باغی3‘‘ بنانے کا بھی اعلان کر دیا

پیر 19 فروری 2018 13:14

ساجد نادیاوالا نے فلم ’’باغی‘‘ سلسلے کی تیسری فلم ’’باغی3‘‘ بنانے ..
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2018ء) بالی وڈ پروڈیوسر ساجد نادیاوالا نے فلم ’’باغی‘‘ سلسلے کی تیسری فلم ’’باغی3‘‘ بنانے کا بھی اعلان کر دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ساجد نادیاوالا نے فلم ’’باغی3‘‘ بنانے کا بھی اعلان کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

فلم میں ٹائیگرشروف پھر سے نظر آئیں گے تاہم فی میل اداکارہ کے نام کا تاحال اعلان نہیں کیا گیا۔ ٹائیگر شروف ان دنوں فلم ’’باغی2‘‘ پر کام کر رہے ہیں جو 30 مارچ کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔ فلم کی کاسٹ میں ٹائیگر شروف، شردھا کپور، دیشاپٹانی، منوج باجپائی اور دیگر شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :