اکشے کمار کری ارج انٹرٹینمنٹ کے ساتھ چوتھی بار فلم کریں گے

پیر 19 فروری 2018 13:14

اکشے کمار کری ارج انٹرٹینمنٹ کے ساتھ چوتھی بار فلم کریں گے
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2018ء) بالی وڈ اداکار اکشے کمار پروڈکشن کمپنی کری ارج انٹرٹینمنٹ کے ساتھ چوتھی بار فلم کریں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم ’’پیڈمین‘‘، ’’ٹوائلیٹ ایک پریم کتھا‘‘ اور ’’رستم‘‘ کی شاندار کامیابی کے بعد ایک بار پھر کری ارج انٹرٹینمنٹ کے ساتھ کام کریں گے۔ اس ضمن میں پریرنا اروڑا کا کہناہے کہ یہ ہمارے لئے خوشی کی بات ہے کہ اکشے کمار ہماری اگلی فلم کا بھی حصہ ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ اکشے کے ساتھ کام کر کے زندگی اور فلموں بارے بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔ اکشے کمار اپنی حالیہ فلم کی عکسبندی مکمل کر کے ہماری نئی فلم میں اداکاری کے ساتھ ساتھ معاون پیشکش بھی دیں گے۔

متعلقہ عنوان :