جیکی شروف اور طاہر راج شارٹ فلم ’’ دا پلے بوائے مسٹر ساوہنے ‘‘ میں کاسٹ

پیر 19 فروری 2018 13:03

جیکی شروف اور طاہر راج شارٹ فلم ’’ دا پلے بوائے مسٹر ساوہنے ‘‘ میں ..
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2018ء) بالی وڈ اداکار جیکی شروف اور طاہر راج بھاسن شارٹ فلم ’’ دا پلے بوائے مسٹر ساوہنے ‘‘ کا حصہ بن گئے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار جیکی شروف نے ٹوئٹر پر کہا ہے کہ شارٹ لو سٹوری ’’ دا پلے بوائے مسٹر ساوہنے ‘‘جلد آرہی ہے، فلم کی کہانی اور ہدایتکاری طارق صدیقی کی ہے جس میں طاہر ران بھاسن بھی شامل ہیں۔ جس پرطارق صدیقی کا کہنا ہے کہ اداکار جیکی شروف کے ساتھ فلم کرنا میرے لئے اعزاز کا باعث ہے۔

متعلقہ عنوان :