Live Updates

کپتان کی تیسری شادی سے پی ٹی آئی کو نقصان ہو گا۔ پی ٹی آئی ٹائیگرز کیلئے بری خبر آگئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 19 فروری 2018 12:30

کپتان کی تیسری شادی سے پی ٹی آئی کو نقصان ہو گا۔ پی ٹی آئی ٹائیگرز کیلئے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 فروری 2018ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی عارف نظامی نے کہا کہ عمران خان نے اس اہم موقع پر کسی پارٹی رہنما کو اپنے ساتھ نہیں رکھا ۔ جہانگیر ترین ان کے اچھے دوست ہیں لیکن وہ بھی تقریب کی تصاویر میں کہیں نظر نہیں آئے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے عون چودھری کو ہی ہمیشہ سے اپنے ساتھ رکھا ہے۔

(جاری ہے)

عارف نظامی نے کہا کہ عمران خان کی بشریٰ مانیکا سے تیسری شادی پر ان کا اپنا امیج تھوڑا سا خراب ہوا ہے ، یہ شادی کوئی عام شادی نہیں ہے ، بشریٰ مانیکا کا عمران خان پر بڑا اثر ہے ، وہ اگر انہیں کہیں کہ پہاڑ پر چڑھ جائیں تو عمران خان پہاڑ پر چڑھ جائیں گے۔ بشریٰ مانیکا ممکنہ طور پر پی ٹی آئی پر اثر انداز ہوں گی اور عین ممکن ہے کہ الیکشن سے قبل کی گئی یہ شادی پی ٹی آئی کے لیے اچھی ثابت نہ ہو۔ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں:
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات