Live Updates

بشری مانیکا پی ٹی آئی کے بجائے جماعت اسلامی کے پیلٹ فارم پر ہوتیں تو اچھا تھا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 19 فروری 2018 12:23

بشری مانیکا پی ٹی آئی کے بجائے جماعت اسلامی کے پیلٹ فارم پر ہوتیں تو ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19فروری 2018ء) بشری مانیکا پی ٹی آئی کے بجائے جماعت اسلامی کے پیلٹ فارم پر ہوتیں تو اچھا تھا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز عمران خان کی بشری مانیکا سے تیسری شادی کی تصدیق کی جا چکی ہے۔جس کے بعد یہ خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل چکی ہے۔اور عمران خان کی تیسری شادی پر مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے لوگوں کا رد عمل بھی سامنے آ رہا ہے۔

(جاری ہے)

اسی طرح معروف صحافی عارف نظامی نے عمران خان کی تیسری شادی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس بات میں ،مجھے کوئی شک نہیں کہ عمران خان کی یہ شادی اس وقت ہی ہو چکی تھی جب ایک صحافی نے ان کی تیسری شادی کی خبر بریک دی۔عارف نظامی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف میں زیادہ تر ماڈرن خواتین ہیں اور ان کا طرز زندگی بھی ماڈرن سٹائل کا ہے۔بشری مانیکا بھی یقیناًاچھی خاتون ہوں گی۔لیکن میری خیال سے اگر وہ پی ٹی آئی کے بجائے جماعت اسلامی کے پیلٹ فارم پر ہوتیں تو اچھا تھا۔یاد رہے کہ بشری مانیکا با پردہ خاتون ہیں۔اور پی ٹی اآئی کی طرف سے یہ بھی سننے کو ملا ہے بشری مانیکا غیر سیاسی خاتون ہیں ۔وہ سیاسی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لیں گی ۔اور بنی گالا میں ہی قیام کریں گی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات