Live Updates

شادی کے بعد بشریٰ مانیکا کو کن اصولوں پر عمل کرنا ہوگا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 19 فروری 2018 12:14

شادی کے بعد بشریٰ مانیکا کو کن اصولوں پر عمل کرنا ہوگا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 فروری 2018ء) : پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے تیسری شادی کر لی ۔ تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ عمران خان آج کوئی سیاسی مصروفیات نہیں رکھیں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسز خان بنی گالہ میں قیام کریں گے جبکہ ان کے بچے اپنے والد کے پاس رہیں گے۔ مسز خان غیر سیاسی رہیں گی اور کسی جلسے کا سیاسی تقریب میں شرکت نہیں کریں گی۔ خیال رہے کہ پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے گذشتہ روز بشریٰ مانیکا سے لاہور میں ان کی رہائش گاہ پر نکاح کیا۔ اس موقع پر عمران خان کے دوست زلفی بخاری اور عون چودھری موجود تھے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات