عوام ملک کی ترقی ‘آئین کی حکمرانی اور جمہوریت کے استحکام کیلئے (ن) لیگ کا ساتھ دے رہے ہیں‘ ناصر موسیٰ زئی

پیر 19 فروری 2018 12:10

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات ناصر خان موسیٰ زئی نے کہا کے کہ ضمنی انتخابات میں پے درپے شکست سے یہ واضح ہو گیا ہے کہ عوام نے عمران خان کی منفی و گالیوں کی سیاست کو مسترد کر کے خدمت و شرافت کی سیاست کا بول بالاکرنے‘ ملک کی ترقی و خوشحالی‘ عوام کی بالادستی ،آئین کی حکمرانی او ر جمہوریت کے استحکام کے لئے سابق وزیراعظم محمد نواز شریف اور مسلم لیگ ن کا ساتھ دینے کا تہیہ کر لیا ہے،لاہور، چکوال اور لودھراں کے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ کی شاندار کامیابی اور پی ٹی آئی کی عبرتناک شکست سے یہ واضح ہو گیاہے کہ محمد نواز شریف صادق اور امین ہیں جبکہ عمران خان بددیانت ہے ،سیاست میں گند پھیلانے کی وجہ سے عمران خان نفرت کی علامت جبکہ محمد نواز شریف ملک کے سب سے زیادہ ہر دلعزیز اور مقبول سیاستدان ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے موسیٰ زئی ہائوس پشاور میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی حمایت گالیوں اوربدکرداری سے نہیں بلکہ خلوص دل سے خدمت اور شرافت کی سیاست ہی سے عوام کی حمایت حاصل کی جا سکتی ہے جو عمران خان کے بس کی بات نہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان شرافت و خدمت کی سیاست اپنائے تو انہیں عوام کی اتنی زیادہ نفرت کا سامنا نہ کرنا پڑتا۔

متعلقہ عنوان :