ریسکیو 1122نے 2 لاکھ افراد کو ابتدائی طبی امداد کی تربیت دی

پیر 19 فروری 2018 12:10

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2018ء)ریسکیو سروس 1122 نے 2لاکھ سے زائد افراد کو ابتدائی طبی امداد کی تربیت فراہم کی، ترجمان ریسکیو بلال احمد فیضی کے مطابق ادارے کے ڈی جی اسد علی خان کی زیرنگرانی میں صوبہ بھر میں8 ٹر یننگ ونگ قائم کئے گئے ہیں جو کہ سرکاری و نجی سکول، کالجوں ،یو نیوسٹیوں ، سکیو رٹی اداروں ،پو لیس ، این ایچ اے ،کارخانوں اور یونین کو نسلوں کی سطح پر تربیت فراہم کررہے ہیں اب سرکاری تعلیمی اداروں و جامعات میں سیفٹی مینجمنٹ کورس شروع کیاجارہا ہے ۔