نصیر اللہ بابر ہسپتال میں شام کی اوپی ڈی کا باقاعدہ آغاز

پیر 19 فروری 2018 12:10

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2018ء) پشاور کے نصیر اللہ بابرمیموریل ہسپتال کوہاٹ روڈ میں نئے ٹی بی لیب سمیت شام کے اوقات میں اوپی ڈی کا باقاعدہ افتتاح کردیا گیاہے ، افتتاح سیکرٹری صحت عابد مجید نے کیا، اس موقع پر ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر سراج محمد، ڈی ایم ایس ڈاکٹر ظفر علی خان اور دیگر ڈاکٹراورملازمین بھی موجود تھے، سیکرٹری صحت نے ہسپتال کے سافٹ وئیر، کمپیوٹرائزڈ رجسٹریشن کاؤنٹراور نئے کانفرنس روم کا بھی افتتاح کیا، سیکرٹری صحت نے ہسپتال کے مختلف یونٹس کا بھی دورہ کیا، اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عابد مجیدکا کہنا تھا کہ لوگوں کی خدمت کرنا تمام طبی عملے کی ذمہ داری ہے،ڈاکٹروں کے جائز مطالبات کی منظوری کے علاوہ پیرامیڈیکس کیلئے سروس سٹرکچر کی منظوری کیلئے سمری فنانس کو ارسال کی گئی ہے، ہزاروں ڈاکٹروں کی بھرتی کی گئی لیکن اس کے باوجود رات کے وقت ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی غیرموجودگی کی شکایات موصول ہوتی ہیں لہذا ڈاکٹر اپنی ڈیوٹی ایمانداری سے انجام دیں۔

متعلقہ عنوان :