آئندہ انتخابات میں خواتین مسلم لیگ ن کی کامیابی میں اہم کردار اداکریںگی، فرح خان

پیر 19 فروری 2018 12:10

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) خواتین ونگ خیبر پختونخوا کی صوبائی سیکرٹری اطلاعات فرح خان ایڈوکیٹ نے خیبر پختونخوا میں بڑھتی ہوئی بدامنی کے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے کے لوگ غیر محفوظ ہو چکے ہیں جبکہ وزیراعلیٰ عوام کو تحفظ فراہم کرنے کی بجائے عوام کو بے یارو مددگار چھوڑ کر ٹھیکوں اور کمیشن کے ذریعے سیاسی وفاداریاں خریدنے میں لگے ہوئے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے خواتین ونگ کی عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خواتین نے منفی سیاست سے نجات حاصل کرنے اور شرافت کی سیاست کا بول بال کرنے کے لئے مسلم لیگ ن کا ساتھ دینے کا تہیہ کر لیا ہے۔2018ء کے انتخابات میں خواتین مسلم لیگ کی کامیابی میں اہم کردار اداکرینگی ۔انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت کے جذبہ سے سرشار عوامی سیاستدان صوبے کے وزیراعلیٰ ہوں گے، صوبے کے وسائل صوبے کے لوگوں پر خرچ کرنے سے غربت، بدبحالی و بے روزگاری کا خاتمہ ہو گا اور ترقی و خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ بے روزگاری کے خاتمے کے لئے نوجوانوں کو بلا سود قرضے دیئے جائیں گے جبکہ طلباء و طالبات کو لیب ٹاپ دیئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :