جماعت اسلامی حلقہ خواتین کا اجتماع عام 10 مارچ کو ہوگا

پیر 19 فروری 2018 12:10

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2018ء) جماعت اسلامی حلقہ خواتین کا اجتما ع عام 10 مار چ کو پشاور میں ہوگا ، اس حوالے سے امیر جماعت اسلامی پشاور صابرحسین اعوان نے کہا ہے کہ اجتماع عام میں ہزاروں خواتین شر کت کریںگی ، جس میں قرآن کلاس ، درس حدیث اور دیگر پروگرام ہونگے ، اختتامی سیشن سے جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سینیٹر سراج الحق اور صوبائی امیر مشتاق احمد خان خصوصی خطاب کر ینگے۔

متعلقہ عنوان :