پی کی9 کی زرعی اراضی پرسیکشن4 لگانا زیادتی ہے،ارباب نوشیروان

پیر 19 فروری 2018 12:10

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2018ء)عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی رہنما ارباب نوشیروان نے کہا ہے کہ پی کی9 پشاورکی زرعی اراضی پرسیکشن4 لگانا علاقے کے عوام کے ساتھ سراسر نا انصافی ہے، اس سلسلے میںسابق وزیراعلی امیر حیدر خان ہوتی سے ملاقات بھی کی اور تمام تر صورتحال سے آگاہ کیا ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پی کی9 کی عوام کا زیادہ تر زندگی کا دار و مدآرزراعت پر ہے کیونکہ زراعت اس علاقے کے عوام کاواحدذریعہ معاش ہے اور زیادہ تر لوگ زرعی آمدنی پر ہی اپنا گزر بسر کرتے ہیں اس کے علاوہ اس اراضی کو شہر بھر کی گندگی اکٹھا کرنے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے جو علاقے کے عوام کی صحت کیلئے انتہائی نقصان دہ ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت علاقے کی اراضی کو گندگی کیلئے استعمال کرنے کا اپنا فیصلہ فوراً واپس لے ورنہ علاقے کے عوام سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہوجائیں گے۔