ڈاکٹرمحمد شفیق ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال صوابی میں ایم ایس تعینات

پیر 19 فروری 2018 12:10

․ پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2018ء)محکمہ صحت حکام نے ڈاکٹرمحمد شفیق کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال صوابی کا میڈیکل سپرنٹنڈنٹ تعینات کردیاہے، محکمہ صحت سیکرٹریٹ کے مطابق ڈی ایچ کیو ہسپتال صوابی کے ایم ایس ڈاکٹر عقیل بنگش کو ہیلتھ ڈائریکٹوریٹ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ گریڈ 18کے ڈاکٹر محمد شفیق کوان کی جگہ ہسپتال کا ایم ایس تعینات کردیا گیا ہے، اس ضمن میں اعلامیہ جلد جاری کیا جائے گا۔