کشمیر کونسل ختم کر کے اگر اختیارات آزاد کشمیر حکومت کو دیے جاتے ہیں تو اچھی بات ہے ‘میجر سردار نصراللہ خان

مسلم کانفرنس پونچھ ڈویژن کے صدر کا تعزیتی دورہ رنگلہ‘ چناٹ اور بیس بگلہ کے موقع پر لواحقین سے اظہار تعزیت

پیر 19 فروری 2018 12:10

بیس بگلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2018ء)صدر پونچھ ڈویژن مسلم کانفرنس کا تعزیتی دورہ رنگلہ بیس بگلہ چناٹ ۔تفصیلات کہ مطابق آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس پونچھ ڈویزن کے صدر ریٹائرڈ میجر سردار نصراللہ خان نے رنگلہ بیس بگلہ چناٹ کے علاقوں میں وفات پانے والوں کے گھر جا کر اہل خانہ سے اظہار تعزیت کی چناٹ میں ممبر مجلس عاملہ مسلم کانفرنس سردار ایوب خان کے بھائی مجاہد اول کے جانثار سپاہی سردار محمد نیاز خان اور گائوں میں دیگر وفات پانے والوں کے لواحقین سے اظہار افسوس کرتے مرحومین کے بلندی درجات کی دعاء کی- بیس بگلہ میں تحریک آزادی کشمیر کے نامور مجاہد اور سردار محمد عبدالقیوم مرحوم کے پرانے ساتھی بزرگ مسلم کانفرنس شخصیت عمر 115 سال کے گھر ان کے بیٹوں صوبیدار ر راجہ محمد یاسین خان اور دیگر مرحومین کے ایصال ثواب کیلئے دعاء مغفرت کی رنگلہ میں پی ٹی راجہ علی افسر خان اور دیگر کہ عزیز و واقارب کے انتقال پر بھی دلی ہمدردی کرتے ہوئے مرحومین کی مغفرت کیلئے دعاء کی- اس موقع پر ان کے ہمراہ ممبر مجلسِ عاملہ سردار عرفان عباسی ۔

(جاری ہے)

دھیرکوٹ مسلم کانفرنس کے مرکزی دفتر کے انچارج راجہ خان محمد خان ۔مسلم کانفرنس یونین کونسل رنگلہ کے سیکرٹری جنرل راجہ عبدالخالق اور دیگر کارکنان مسلم کانفرنس ساتھ تھے رنگلہ میں پرس کانفرنس کرتے کہا کہ کشمیر کونسل ختم کر کے اگر اختیارات آزاد کشمیر حکومت کو دیے جاتے ہیں تو اچھی بات ہے اگر اس کے خاتمے سے تقسیم کشمیر کی بو آے تو احتجاج کریں گے ۔