بیس بگلہ‘ راجہ امروز قدیر ابوظہبی میں قتل‘ میت آئندہ ہفتے پاکستان پہنچے گی

مرحوم کا تعلق آزاد کشمیر ضلع باغ کے نواحی علاقہ تھب سے ہے اور وہ تین بھائیوں اور چھ بہنوں کا بھائی تھا قاتل کا تعلق سیالکوٹ سے ہے جسے وہاں گرفتار کرلیاگیاجس نے معمولی تلخ کلامی پر راجہ امروز کو قتل کیا

پیر 19 فروری 2018 12:10

بیس بگلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2018ء) راجہ امروز قدیر ابوظہبی میں قتل‘ میت آئندہ ہفتے پاکستان پہنچے گی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بیس بگلہ کے نواحی علاقے یو سی تھب وسطی ضلع باغ کے نوجوان راجہ امروز قدیر ولد قدیر خان ابو ظہبی ایک ہوٹل پر ملازم تھا جہاں اپنے دوسرے ساتھی ملازم جس کا تعلق سیالکوٹ سے بتایا جاتا ہے سے معمولی تلخی ہوئی تو اس نے چھری سے سخت وار کر دیا ہسپتال پہنچایا مگر جانبر نہ ہوسکا اور وفات پا گیا- ملزم کو گرفتار کرلیا تھا ہوٹل کے بارے بتایا جاتا ہے کے وہ ایک پاکستانی کا ہی- راجہ امروز پہلی بار2012ء کے وقت ابو ظہبی گیا تھا -تین بھائی اور چھ بہنوں کا بھائی تھا- ایف اے تعلیم تھی گزشتہ اتوار میت کا پوسٹ مارٹم کردیاگیا- کسی بھی دن میت آبائی گاؤں روانہ کی جائے گی ادھر راجہ امروز کے قتل پر ہر آنکھ اشکبار ہے سارا علاقہ سوگ میں ہے -

متعلقہ عنوان :