کوٹلی‘منشیات فروشوں کیخلاف پولیس کی سپشل ٹیم کا کریک ڈائون‘ بدنام زمانہ دو منشیات فروش گرفتار

ملزمان کے قبضہ سے 1250گرام چرس برآمد ‘ منشیات ایکٹ9Cکے تحت مقدمہ درج ‘ ملزمان حوالات بند‘ تفتیش شروع کر دی گئی

پیر 19 فروری 2018 12:10

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2018ء) منشیات فروشوں کے خلاف پولیس کی سپشل ٹیم کا کریک ڈائون‘ بدنام زمانہ دو منشیات فروش گرفتار 1250گرام چرس برآمد مقدمہ درج تفتیش شروع تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی کوٹلی عرفان سلیم کی ہدایت پر منشیات کے خاتمے کے لیے ایس آئی طاہر ایوب ایس آئی اشتیاق علی نے ہمراہ خضر حیات،بوستان ،اکمل،عابد شاہ،سفیان،کاشف پر مشتمل ٹیم نے تھانہ سہنسہ کی حدود کھوڑی کے مقام پر خیبر ہوٹل پر چھاپہ مار کر بدنام زمانہ منشیات فروش اشرف حسین ولد ہدایت اللہ ساکن ٹھلی اور قاسم ولد شیر محمد ساکن ہولاڑ کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے 1250گرام چرس برآمد کر کے ملزما ن کے خلاف منشیات ایکٹ9Cکے تحت مقدمہ درج کر کے ملزمان کو حوالات بند کر کے تفتیش شروع کر دی -

متعلقہ عنوان :