خلیجی ریاستوں کے ساتھ بحران بے مقصد ہے، امیرِ قطر

شیخ تمیم الجھاؤ کا شکار ،تعلقات ِعامہ کی کمپنیاں قطر کے مسائل کے حل میں کوئی مدد نہیں دیں گی،اماراتی وزیر

پیر 19 فروری 2018 12:10

دوحہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2018ء) امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد آلِ ثانی نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی ریاست کا چار خلیجی عرب ممالک کے ساتھ بحران بے مقصد ہے اور قطر پہلے کی طرح ہی مضبوط ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ان کی اس تقریر کا متحدہ عرب امارات کے وزیرمملکت برائے امور خارجہ انور قرقاش نے ترکی بہ ترکی جواب دیا اور کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ امیر قطر اپنے ہوش وحواس میں واپس آجائیں گے اور دہشت گردی کی حمایت بند کردیں گے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہاکہ تعلقاتِ عامہ کی کمپنیاں قطر کی اس کے مسائل کے حل میں کوئی مدد نہیں دیں گی۔انھوں نے مزید لکھاکہ ایک ہی جیسی تقریروں کے اعادے ، متاثرین سے کھیلنے ، فون کالز کے انتظار اور تعلقاتِ عامہ کی کمپنیاں الجھاؤ کا شکار قطری امیر کی بحران کے حل میں مدد نہیں دی سکتی ہیں اور توقع ہے کہ یہ 2020ء تک جاری رہے گا۔ میں یہ دعا کرتا ہوں کہ پریشانی اور الجھاؤ کے زمانے میں وہ ( امیر ِقطر) خود کو دھوکا نہیں دیں گے ۔وہ اپنے حواس بحال کریں گے ،عقل ودانش کا مظاہرہ کریں گے ،دوسروں کو نقصان پہنچانے ، انتہا پسندی اور دہشت گردی کی حمایت ترک کردیں گے۔

متعلقہ عنوان :