سعودی عرب کے شہر نجران میں صحابی رسول سے متعلق کندہ نقش دریافت

مذکورہ صحابی نجران کے اٴْس وفد میں شامل تھے جس نے 10 ہجری میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ملاقات کی،رپورٹ

پیر 19 فروری 2018 12:10

نجران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2018ء) سعودی عرب کے صوبے نجران میں ایک اسلامی نقش دریافت ہوا ہے جس کا تعلق جلیل القدر صحابیِ رسول حضرت یزید بن المحجل (اصلی نام ، معاویہ بن حزن) رضی اللہ عنہ سے ہے۔ مذکورہ صحابی نجران کے اٴْس وفد میں شامل تھے جس نے 10 ہجری میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ملاقات کی۔ سامنے آنے والے نقش میں چٹان پر یہ تحریر کندہ ہے ’’اللہ تعالی معاویہ بن حزن بن المحجل کو اپنی رحمتوں سے نوازے آمین‘‘۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق جزیرہ عرب کی تاریخ ، آثار اور ادب پر خصوصی توجہ دینے والے محقق سعد التویجری نے حال ہی میں اس نقش کو پوسٹ کیا ہے۔ یہ امر سے معلوم ہوتا ہے کہ عربی رسم الخط اٴْس زمانے میں نجران تک پہنچ گیا تھا جو اہل یمن کے طرز تحریر سے متاثر تھا۔ محققین کے مطابق بنو حارث بن کعب کے قبیلے میں چٹانوں پر تحریر کا مقصد یادوں کے حوالے سے علامات وضع کرنا ہوتا تھا۔ یہ نقوش اکثر حج یا تجارت کے قدیم قافلوں کے راستوں میں پائے جاتے تھے۔

متعلقہ عنوان :