حیس میں یمنی حوثیوں کا حملہ ناکام، 60 سے زیادہ باغی مارے گئے

باغیوں نے موٹر سائیکلوں کا استعمال کرتے ہوئے بڑا حملہ کیا ،جوابی کارروائی پرڈھیر ہوگئے،مقامی ذرائع

پیر 19 فروری 2018 12:10

صنعائ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2018ء) یمن میں سرکاری فوج اور عوامی مزاحمت کاروں نے اتحادی طیاروں کی معاونت سے حیس ضلع کی جانب حوثی ملیشیا کے ایک حملے کو پسپا کر دیا۔ اس دوران 60 سے زیادہ باغی ہلاک اور زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ حوثی ملیشیا نے موٹر سائیکلوں کا استعمال کرتے ہوئے بڑا حملہ کیا اور اس دوران باغیوں کی جانب سے توپ کے گولے اور راکٹ بھی داغے گئے۔ تاہم یمنی فوج اور عوامی مزاحمت کاروں نے حملے کا ناکام بنا دیا۔بعد ازاں عرب اتحاد کے اپاچی ہیلی کاپٹروں نے حوثی ملیشیا کی عسکری گاڑیوں اور توپوں کو تباہ کر دیا۔اس کے علاوہ یمنی فوج فرار کی کوشش کرنے والے متعدد باغیوں کو قیدی بنانے میں بھی کامیاب ہو گئی۔

متعلقہ عنوان :