سعودی خواتین کومردوں کی اجازت کے بغیر اپنا کاروبار شروع کرنے کااجازت

پیر 19 فروری 2018 12:10

الریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2018ء) سعودی عرب میں خواتین اب اپنے شوہر یا کسی قریبی مرد رشتے دار کی اجازت کے بغیر بھی اپنا کوئی کاروبار شروع کرسکتی ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی حکومت نے خواتین سے متعلق پالیسی میں اس اہم تبدیلی کا اعلان کیا ہے اور یہ اس وقت مملکت میں نافذ سخت تولیتی نظام میں نمایاں تبدیلی کا بھی مظہر ہے۔اس نام کے تحت خواتین اپنے قریبی مرد رشتے داروں کی اجازت کے بغیر گھر سے باہر کام کے لیے نہیں جاسکتی ہیں۔سعودی عرب کی وزارتِ تجارت اور سرمایہ کاری نے اپنی ویب سائٹ پر یہ اعلان کیا کہ خواتین اب اپنے کاروبار شروع کرسکتی ہیں اور حکومت کی ای خدمات سے مرد سرپرست کی رضا مندی کے بغیر فائدہ اٹھا سکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :