بھارت شادی کی تقریب میں گیس سلنڈر دھماکا، ہلاکتیں 18 ہوگئیں

پانچ افرادکی حالت تشویشناک،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ،دھماکے سے ہوٹل کی عمارت ملبے کا ڈھیربن گئی

پیر 19 فروری 2018 12:10

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2018ء) امدادی کارکنوں نے بھارت کے ایک ہوٹل کے ملبے سے نو مزید لاشیں نکال لیں،بھارتی ٹی وی کے مطابق حکام نے کہاکہ شادی کی ایک تقریب کے دوران ہونے والے شدید دھماکے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 18 تک پہنچ گئی ہے۔

(جاری ہے)

بھارت کی مغربی ریاست راجھستان کے شہر بیوار میں شادی کی ایک تقریب کے دوران ایک گیس سلنڈرپھٹنے کے سبب نہ صرف ہوٹل کی عمارت ملبے کا ڈھیر بن گئی بلکہ وہاں شدید آگ بھی بھڑک اٹھی۔

اس دھماکے کے فوری بعد امدادی کاموں کا سلسلہ شروع کر دیا گیا تھا۔ریاست راجھستان کے ضلع اجمیر کے ایک سینئر اہلکار گوروو گویال کے مطابق اب تک 18 لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔گویال کا مزید کہنا تھاکہ پانچ افراد کا، جن کی حالت تشویشناک ہے، ہسپتال میں علاج جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :