المخا ء پریمنی حوثیوں کا بیلسٹک میزائل حملہ عرب اتحادنے ناکام بنادیا

پیر 19 فروری 2018 12:10

صنعائ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2018ء) یمن کے مغربی شہر المخا میں عرب اتحاد کے فضائی دفاعی نظام نے باغی حوثیوں ملیشیا کی جانب سے داغا جانے والا میزائل ہدف پر پہنچنے سے قبل شہر کے اوپر فضا میں تباہ کر دیا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق اتحادی طیاروں نے حوثی ملیشیا کی عسکری کمک کو متعدد حملوں کا نشانہ بنایا ۔ یہ کمک تعز صوبے کے علاقے موزع میں اور الحدیدہ صوبے کے جنوبی محاذ حیس پر باغیوں کی معاونت کے لیے جا رہی تھی۔

متعلقہ عنوان :