اسرائیلی وزیر اعظم پر کرپشن کے تازہ الزامات،ملوث افرادگرفتار

کمیونیکیشن کمپنی بیزک کو وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہونے رعائتیں دیں،پولیس کوشبہ

پیر 19 فروری 2018 12:10

تل ابیب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2018ء) اسرائیلی پولیس نے ایک کمیونیکیشن کمپنی سے منسلک متعدد افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق بد عنوانی کے اس نئے کیس کا تعلق بھی امکانا وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو سے ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا پر نشر کردہ رپورٹوں کے مطابق پولیس کو شبہ ہے کہ بیزک نامی اس گروپ کو رعائتیں دی گئی تھیں اور اس کے بدلے میں کمپنی سے منسلک خبروں کے ادارے پر نیتن یاہو کے بارے میں مثبت خبریں چلائی گئیں۔ اسرائیلی وزیر اعظم کے خلاف کرپشن کے مختلف کیسز کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ وہ تمام الزامات کو مسترد کرتے ہیں

متعلقہ عنوان :