تیونس ، قطری افسر کے اعتماد شکنی میں ملوث ہونے کا انکشاف

بڑی رقم قطر کی مسلح افواج کے نام پر بنائے گئے بینک اکائونٹ سے نکالی گئی،تیونسی پارلیمنٹ کو مراسلہ بھیج دیاگیا

پیر 19 فروری 2018 12:10

تیونس سٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2018ء) تیونس میں ایک بار پھر دوحہ کے غیر قانونی کارروائیوں میں ملوث ہونے کے حوالے سے انگلیاں اٹھنا شروع ہو گئی ہیں۔ تیونسی رکن پارلیمنٹ مروان فلفال نے چند روز قبل تیونس کے مرکزی بینک کی مالیاتی تجزیہ کمیٹی کے ایک خط کا انکشاف کیا تھا۔ مذکورہ خط میں اس امر کے حوالے سے قوی شبہ ظاہر کیا گیا ہے کہ عسکری اہل کاروں اور شہریوں نے قطر کے ایک افسر کے بینک اکانٹ سے فائدہ اٹھایا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق کمیٹی نے تیونسی پارلیمنٹ کو بھیجے گئے مراسلے میں بتایا کہ عسکری اہل کاروں اور شہریوں کی جانب سے کام میں لائی جانے والی یہ بڑی رقم قطر کی مسلح افواج کے نام پر بنائے گئے بینک اکائونٹ سے نکالی گئی تھی۔ یہ اکانٹ تیونس میں قطری سفارت خانے کا ذیلی اکائونٹ تھا۔واضح رہے کہ تیونس میں بعض سیاسی حلقوں کی جانب سے بارہا یہ مطالبہ سامنے آتا رہا ہے کہ قطری مالی رقوم سے فائدہ اٹھاںے والوں کے نام ظاہر کیے جائیں۔ تاہم تیونس کے مرکزی بینک کے برطرف گورنر کی جانب سے ہدایت کی گئی تھی کہ اس مواد کو نشر نہ کیا جائے۔ اس موقف سے ظاہر ہوا کہ حکومت میں شامل فریق اس بات کے خواہش مند ہیں کہ اس معاملے میں قطر کے ملوث ہونے کا انکشاف نہ ہو۔

متعلقہ عنوان :