اسلام امن و محبت کا درس دیتا ہے-برطانوی وزیراعظم

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 19 فروری 2018 12:09

اسلام امن و محبت کا درس دیتا ہے-برطانوی وزیراعظم
لندن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 فروری۔2018ء) اسلام کا درست تشخص اجاگر کرنے کےلیے برطانیہ بھر کی 200 سے زائد مساجد سب کے لیے کھول دی گئیں۔برطانوی وزیراعظم نے کہاہے کہ اسلام امن و محبت کا درس دیتا ہے، مختلف مذاہب، رنگ و نسل کے افراد کو مل کر برطانوی معاشرے میں مثبت کردار یقینی بنانا چاہیے۔

(جاری ہے)

برطانوی وزیراعظم ٹریزامے نے بھی مسجد کا دورہ کیا، مسجد اوپن ڈے کو خوش آئند اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسلام کو مزید سمجھنے کا موقع ملا۔جامع مسجد میڈن ہیڈ کے دورے کے موقع پر ان کا کہنا تھا کہ مسجد میں تمام مذاہب کے لوگوں کی شرکت مثبت اقدام ہے۔برطانوی وزیراعظم ٹریزامے نے اسلامی لٹریچر کا بھی مطالعہ بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :