سیالکوٹ میں بارات پر 5 ہزار روپے کے نوٹوں کی بارش، بارات میں بھگدڑ مچ گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 19 فروری 2018 11:56

سیالکوٹ میں بارات پر 5 ہزار روپے کے نوٹوں کی بارش، بارات میں بھگدڑ مچ ..
سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 فروری 2018ء) : اپنی شادی کو یادگار بنانے کا خواب تو ہر کسی کا ہوتا ہے ، ہر کوئی اپنی شادی کو یادگار بنانے کے لیے نت نئے طریقے آزماتا ہے کوئی باراتیوں میں ڈبہ پیک فونز تقسیم کرتا ہے تو کوئی اپنی بیوی کو روبوٹ تحفے میں دے دیتا ہے۔ لیکن اب سیالکوٹ میں ہوئی ایک شادی خبروں کی زینت بنی ہوئی ہے۔ سیالکوٹ میں ہونے والی رئیس زادے کی شادی میں کسی عام بارات کی طرح ہی نوٹ نچھاور کیے گئے لیکن جس چیز نے اس بارات کو خبروں کی زینت بنایا وہ 5 ہزار روپے کے نوٹ تھے۔

جی ہاں! سیالکوٹ میں ہوئی اس شادی کی تقریب میں 5 ہزار روپے کے نوٹ نچھاور کیے گئے جس سے باراتیوں سمیت آس پاس کے لوگوں میں بھگدڑ مچ گئی۔ لوگوں نے آس پاس کھڑی گاڑیوں کی چھتوں پر چڑھ کر نوٹ لُوٹنے کی کوشش کی۔

(جاری ہے)

اس تمام تر منظر کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں لوگوں کو 5 ہزار روپے کے نوٹوں کے لیے آپس میں اُلجھتے اور بھگدڑ مچاتے ہوئے دیکھا گیا۔

اس ویڈیو بارات گزرنے کے بعد کے مناظر بھی دکھائے گئے جس میں گاڑیوں کے شیشے ٹوٹے ہوئے تھے اور موٹر سائیکلوں سمیت وہاں کھڑی درجنوں گاڑیوں کو نقصان پہنچا تھا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی اس ویڈیو پر صارفین کا کہنا تھا کہ اس طرح پیسے کی بے جا بارش نے لوگوں کو آپے سے باہر کر دیا اور لوگ جتنا ہو سکے نوٹ لُوٹنے کی کوشش کرنے لگے۔ پیسے کا بے دریغ بہاؤ کرنے پر کئی صارفین نے دلہا اور اس کے خاندان کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی اس ویڈیو کو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

متعلقہ عنوان :