حکومت پنجاب نے فیصل آباد سے میانوالی تک سڑک کو دو رویہ کرنے کیلئے اقدامات شروع کردیئے

فیصل آباد‘ سرگودھا‘ خوشاب کے مقام پر سی پی پیک منصوبہ سے منسلک ہوجائیگا جس سے اس علاقہ میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی

پیر 19 فروری 2018 11:50

سرگودہا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2018ء) سرگودھا اور فیصل آباد کو سی پیک منصوبہ سے منسلک کرنے کیلئے حکومت پنجاب نے فیصل آباد سے میانوالی تک سڑک کو دو رویہ کرنے کیلئے اقدامات شروع کردیئے ہیں ذرائع کے مطابق پہلے مرحلہ میں فیصل آباد سے چنیوٹ تک سڑک کو دو رویہ کیا جائیگا اگلے مرحلہ میں چنیوٹ سے سرگودھا تک سڑک دو رویہ کردی جائیگی جبکہ تیسرے مرحلہ میں سرگودھا سے خوشاب تک سڑک کو دو رویہ کیا جائیگا اور اس طرح فیصل آباد‘ سرگودھا‘ خوشاب کے مقام پر سی پی پیک منصوبہ سے منسلک ہوجائیگا جس سے اس علاقہ میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی پہلے مرحلہ میں فیصل آباد اور چنیوٹ کے درمیان سڑک کو دو رویہ کرنے کیلئے کام شروع کردیا گیا ہے اس کے بعد اس سڑک کو میانوالی تک دو رویہ کیا جائیگا جس سے ٹریفک کی آمد و رفت میں آسانی ہوگی اور فاصلہ کم ہوگا۔