Live Updates

عمران خان کی تیسری شادی پہلے ہو چکی تھی ، ان کو اس طرح کا ڈرامہ کرنے کی ضرورت نہیں تھی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 19 فروری 2018 11:48

عمران خان کی تیسری شادی پہلے ہو چکی تھی ، ان کو اس طرح کا ڈرامہ کرنے ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19فروری 2018ء) عارف نظامی کا کہنا تھا کہ عمران خان کی تیسری شادی پہلے ہو چکی تھی لیکن ان کو اس طرح کا ڈرامہ کرنے کی ضرورت نہیں تھی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی تیسری شادی کی گزشتہ روز تصدیق کی جا چکی ہے۔اور عمران خان کی تیسری شادی پر مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے لوگوں کا رد عمل بھی سامنے آ رہا ہے۔

اسی طرح معروف صحافی عارف نظامی نے عمران خان کی تیسری شادی سے متعلق نجی ٹی وی چینل سے  گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی تیسری شادی سے متعلق جب ایک صحافی نے خبر بریک کی تھی تو اس وقت یہ شادی ہو چکی تھی۔اور مجھے عمران خان کی تیسری شادی کی تصاویر دیکھ کر کوئی حیرانگی نہیں ہوئی کیونکہ یہ شادی پہلے ہو چکی تھی۔

(جاری ہے)

عارف نظامی کا کہنا تھا کہ مجھے سمجھ نہیں آتا کہ جب عمران خان شادی کر چکے تھے تو پھر یہ ڈارمہ کرنے کی کیا ضرورت تھی۔کیونکہ جب عمران خا ن نے دوسری شادی کی تھی تب بھی یہی سب کیا گیا۔نکاح پہلے ہو چکا تھا لیکن اس خبر کو چھپایا گیا اور بعد میں تصدیق کی گئی۔اسی طرح عمران خان کی تیسری شادی کو بھی خفیہ رکھا گیا اور اب اس کی تصدیق کی گئی ہے۔عارف نظامی کا کہنا تھا کہ عمران خان نے الیکشن قریب ہونے کی وجہ سے اپنی شادی کی خبر کو چھپائے رکھا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :