عراق ، اجتماعی قبر سے 70افرادکی لاشیں برآمد

پیر 19 فروری 2018 11:30

بغداد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2018ء) عراقی فوج نے کہا ہے کہ موصل شہرکے جنوب میں اجتماعی قبر سے 70افرادکی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق شمالی عراق میں اس اجتماعی قبر سے 70عام شہریوں کی لاشیں برآمد کی گئی ہیں جنھیں داعش دہشتگردوں نے صوبے نینوا میں موصل کے جنوب میں موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔

(جاری ہے)

عراقی فوج اب تک داعش کے زیرقبضہ رہنے والے علاقوں سے کئی اجتماعی قبروں کا انکشاف کر چکی ہے۔

واضح رہے کہ عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے نومبر2017ء میں صوبے الانبار کے شہر راوہ کو جو عراق میں داعش دہشت گرد گروہ کا آخری گڑھ تھا اس گروہ کے قبضے سے آزاد کرا لیا تھا اور اس شہر کی آزادی کے ساتھ ہی عراق کے تمام علاقوں سے داعش دہشت گرد گروہ کا قبضہ ختم کرا لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :