متحدہ عرب امارات سوگ میں ڈوب گیا

پیر 19 فروری 2018 11:30

متحدہ عرب امارات سوگ میں ڈوب گیا
صنعائ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2018ء) متحدہ عرب امارات کا ایک فوجی جوان یمن میں حوثیوں کے خلاف جاری آپریشن کے دوران جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق امارات کی مسلح افواج کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ یمن میں بحالی امید آپریشن میں شامل سارجنٹ علی خلیفہ ھاشم المسماری باغیوں کے ایک حملے میں مارے گئے۔مسلح افواج کی طرف سے شہید سارجنٹ کے اہل خانہ سے تعزیت اور اس کی بلندی درجات کے ساتھ پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

متعلقہ عنوان :